وسیم، وقار جیسی سوئنگ اور شعیب جیسی رفتار سے گیند کروانے والا پاکستانی نوجوان باﺅلر سامنے آ گیا، سوشل میڈیا پر باﺅلنگ کی دھوم مچی تو بین الاقوامی میڈیا بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا

وسیم، وقار جیسی سوئنگ اور شعیب جیسی رفتار سے گیند کروانے والا پاکستانی ...
وسیم، وقار جیسی سوئنگ اور شعیب جیسی رفتار سے گیند کروانے والا پاکستانی نوجوان باﺅلر سامنے آ گیا، سوشل میڈیا پر باﺅلنگ کی دھوم مچی تو بین الاقوامی میڈیا بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے کرکٹ کی تاریخ میں وسیم اکرم اور وقار یونس جیسے بڑے بڑے فاسٹ باﺅلرز پیدا کئے ہیں جنہوں نے دنیا بھر کے بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچایا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ کوینٹن ڈی کوک اور مچل جانسن کے بعد 2 اور جگمگاتے ستاروں کی پی ایس ایل 3 میں شمولیت کی خبر آ گئی، یہ کون ہیں اور کس ملک سے تعلق رکھتے ہیں؟ جان کر آپ بے اختیار کہیں گے ”مزہ تو اب آئے گا“

ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد محمد آصف اور محمد عامر نے یہ روایت برقرار رکھی لیکن سپاٹ فکسنگ کے بعد پاکستان کے پاس صرف محمد عامر ہی ایک ایسے پیسر رہ گئے ہیں جنہیں دنیا کا خطرناک ترین باﺅلر مانا جاتا ہے۔

یوں محسوس ہوتا ہے کہ اب یہ کمی ختم ہونے والی ہے کیونکہ ایک 17 سالہ پاکستانی نوجوان منظرعام پر آیا ہے جو اتنی کم عمر میں زبردست رفتار اور سوئنگ کے ساتھ باﺅلنگ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

شاہین شاہ نامی 17 سالہ نوجوان فاٹا انڈر 19 ٹیم کیلئے 145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیندیں کروا چکا ہے اور اس کے کوچز کا خیال ہے کہ وہ وسیم اکرم اور محمد عامر جیسا بہترین پیسر ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ عامر لیاقت کے پروگرام میں عماد وسیم نے اپنی ہونے والی دلہن کا اشارہ دیا تو سوشل میڈ یا نے لڑکی کو ڈھونڈ نکالا ،دونوں کی ایک ساتھ تصویر انٹر نیٹ پر وائرل ہوگئی

اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری ہوئی تو دیکھنے والے تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے اور ابھی سے اس کی دھوم بین الاقوامی میڈیا تک جا پہنچی ہے اور بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اب وہ وقت دور نہیں جب وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں بلے بازوں کے چھکے چھڑاتا نظر آئے گا اور اگر دل و جان سے محنت کرتا رہا تو پاکستانی ٹیم میں جگہ بنا کر محمد عامر کا ساتھ بن جائے گا جس سے پاکستانی کی باﺅلنگ لائن مزید مضبوط ہو گی۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : کھیل