امریکہ ‘ غیر قانونی سائلنسر فروخت کرنے پر بھارتی شہری کو 30 ماہ سزائے قید

امریکہ ‘ غیر قانونی سائلنسر فروخت کرنے پر بھارتی شہری کو 30 ماہ سزائے قید
امریکہ ‘ غیر قانونی سائلنسر فروخت کرنے پر بھارتی شہری کو 30 ماہ سزائے قید

  

واشنگٹن (آن لائن) امریکہ میں ایک بھارتی شہری کو بندوقوں کی آواز کم کرنے کے لئے استعمال ہونے والے سائلنسر غیر قانونی طور پر فروخت کرنے پر تیس ماہ سزائے قید سنا دی گئی ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی اٹارنی نے اپنے بیان میں بتایا کہ نئی دہلی کے 31 سالہ شہری موہت چوہان کو لوئز یانا کی ضلعی عدالت میں سائلنسر کی غیر قانونی فروخت بارے اعتراف جرم کرنے پر تیس ماہ سزائے قید سنائی گئی ہے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چوہان کو تین سال کی سپروائز ریلیز کی بھی سزا سنائی گئی ہے ۔ 

مزید : بین الاقوامی