امجد صابری قتل کیس ، سندھ حکومت کا مقدمہ فوجی عدالت بھیجنے کا فیصلہ

امجد صابری قتل کیس ، سندھ حکومت کا مقدمہ فوجی عدالت بھیجنے کا فیصلہ
امجد صابری قتل کیس ، سندھ حکومت کا مقدمہ فوجی عدالت بھیجنے کا فیصلہ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ حکومت نے امجد صابری قتل کیس کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی سماءکے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں امجد صابری قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت پولیس نے عدالت کو بتایا کہ سندھ حکومت نے مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کیلئے معاملہ اپیکس کمیٹی کو ارسال کردیا گیا ہے جس کی منظوری کے بعد مقدمہ فوجی عدالت کو بھیج دیا جائے گا۔ جس کے بعد عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جون میں امجد صابری اپنے گھر سے نجی ٹی وی کی افطار ٹرانسمیشن میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ اسی دوران نا معلوم افراد نے انہیں گولیاں مار کر قتل کردیا۔ امجد صابری قتل کیس میں اسحاق بوبی اور عاصم کیپری نامی ملزمان گرفتار ہیں جن پر انسداد دہشتگردی عدالت میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔

مزید : کراچی