گورنر سندھ محمد زبیر کا ایاز لطیف پلیجو کو فون، امن و امان سمیت مختلف امور پر گفتگو
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ محمد زبیر کا قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو کو فون، سندھ کی تعلیم، صحت، امن امان کی صورتحال پر گفتگو ہوئی ۔اس موقع پر ایاز لطیف پلیجوکا کہنا تھا سندھ میں روزگار،تعلیم، صحت، بجلی، پینے کا صاف پانی کچھ بھی نہیں ہے، وڈیروں نے ملک لوٹااور جہاں سے وہ کامیاب ہوتے ہیں اسی سندھ کو تباہ کیا، پیپلز پارٹی نیب کی مخالفت کر کے کرپٹ وزرا کو بچانا چاہتی ہے، سندھ کے حقوق کا دعویٰ کرنے والے کرپشن کا دفاع نہ کریں۔
ایاز لطیف پلیجو کا مزید کہنا تھا کرپٹ لوگوںکو انٹرپول کے ذریعے پاکستان لاکر سزائیں دی جائیں، سندھ میں کرپشن کےخلاف آپ نے اچھا اسٹینڈ لیا،مزید کردار ادا کریں۔جس پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا رینجرز نے امن بحال کرکے سرمایہ کاروں اور عوام کو تحفظ دیا ہے،سندھ تہذیب اور تمدن کی سرزمین ہے اسے علم اور امن کا مرکز بناناہے۔