”سرفراز احمد ایک مرتبہ پھر انگلینڈ جانے کیلئے تیار کیونکہ۔۔۔“ فاتح کپتان کے مداحوں کیلئے شاندار خوشخبری آ گئی، پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھے

”سرفراز احمد ایک مرتبہ پھر انگلینڈ جانے کیلئے تیار کیونکہ۔۔۔“ فاتح کپتان ...
”سرفراز احمد ایک مرتبہ پھر انگلینڈ جانے کیلئے تیار کیونکہ۔۔۔“ فاتح کپتان کے مداحوں کیلئے شاندار خوشخبری آ گئی، پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) یارک شائر کاﺅنٹی کرکٹ کلب نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کیساتھ مختصر مدت کے معاہدے کی تصدیق کر دی ہے جس کے تحت وہ انگلینڈ میں جاری نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ کے بقیہ میچوں میں یارک شائر وائکنگز کی نمائندگی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ کوینٹن ڈی کوک اور مچل جانسن کے بعد 2 اور جگمگاتے ستاروں کی پی ایس ایل 3 میں شمولیت کی خبر آ گئی، یہ کون ہیں اور کس ملک سے تعلق رکھتے ہیں؟ جان کر آپ بے اختیار کہیں گے ”مزہ تو اب آئے گا“

سرفراز احمد کو یارک شائر وائکنگز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی بلے باز پیٹر ہینڈزکومب کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور وہ رواں ماہ کے آخر تک لندن پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق وہ ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ کے آخری پانچ کوالیفائنگ میچوں میں حصہ لیں گے۔پیٹر ہینڈزکومب 30 جولائی بروز اتوار ٹرینٹ برج روانہ ہوں گے تاکہ وہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے پہلے سات دنوں پر مشتمل ٹریننگ کیمپ میں حصہ لے سکیں۔

یارک شائر کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے انٹرویو کے مطابق سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ”میری ہمیشہ سے کاﺅنٹی کرکٹ کھیلنے کی خواہش رہی ہےاس لئے یہ میرے لئے بڑی خوشی کا موقع ہے۔ یارک شائر بہترین ماضی اور زبردست شہرت کا حامل کلب ہے، اور مجھے ہیڈنگلے میں کھیلنے والے یونس خان اور انضمام الحق جیسے کھلاڑیوں کے نقش قدم پر چلنے پر فخر ہے۔ میرے لئے یہ خواب حقیقت میں بدلنے کی طرح ہے اور اس سے مجھے مزید پروفیشنل ہونے میں مدد ملے گی۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ عامر لیاقت کے پروگرام میں عماد وسیم نے اپنی ہونے والی دلہن کا اشارہ دیا تو سوشل میڈ یا نے لڑکی کو ڈھونڈ نکالا ،دونوں کی ایک ساتھ تصویر انٹر نیٹ پر وائرل ہوگئی

انہوں نے مزید کہا کہ ”مجھے امید ہے کہ میں اس ٹیم کی جیت میں کردار ادا کروں گا اور جب میں وہاں جاﺅں گا تو ایسا کھیل پیش کرنے کی کوشش کروں گا جس کی تماشائی توقع کرتے ہیں۔“

مزید : کھیل