”میں نے 19 بلے بازوں کو زخمی کیا مگر اس کھلاڑی کو ہر مرتبہ گیند مارنے کا دل کرتا تھا کیونکہ۔۔۔“ شعیب اختر نے حیران کن بات کہہ دی، ایسے کھلاڑی کا نام لے لیا کہ پاکستانی بھی ہکا بکا رہ گئے

”میں نے 19 بلے بازوں کو زخمی کیا مگر اس کھلاڑی کو ہر مرتبہ گیند مارنے کا دل ...
”میں نے 19 بلے بازوں کو زخمی کیا مگر اس کھلاڑی کو ہر مرتبہ گیند مارنے کا دل کرتا تھا کیونکہ۔۔۔“ شعیب اختر نے حیران کن بات کہہ دی، ایسے کھلاڑی کا نام لے لیا کہ پاکستانی بھی ہکا بکا رہ گئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سپیڈ سٹار شعیب اختر نے اپنے کیرئیر کے دوران 19 بلے بازوں کو زخمی کر کے میدان سے باہر بھیجا جو کسی بھی باﺅلر کی گیندوں سے زخمی ہونے والے بلے بازوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ کس باﺅلر کو بار بار گیند مارنا چاہتے تھے؟

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ کوینٹن ڈی کوک اور مچل جانسن کے بعد 2 اور جگمگاتے ستاروں کی پی ایس ایل 3 میں شمولیت کی خبر آ گئی، یہ کون ہیں اور کس ملک سے تعلق رکھتے ہیں؟ جان کر آپ بے اختیار کہیں گے ”مزہ تو اب آئے گا“

راولپنڈی ایکسپریس نے خود ہی اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے جنہوں نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ” کیا آپ یہ حقیقت جانتے ہیں کہ میں نے کسی بھی باﺅلر سے زیادہ بلے بازوں کو زخمی کیا۔ مجھے اس پر کبھی خوشی نہیں ہوئی لیکن ایک بلے باز ایسا تھا جسے میں بار بار گیند مارنا چاہتا تھا۔ بوجھو تو بھلا کون ہے وہ۔۔۔“

اس کے بعد انہوں نے اگلی ٹویٹ میں خود ہی یہ بات بتا دی اور کہا ”یہ میتھیو ہیڈن تھے جنہیں میں اپنے کیرئیر کے دوران بڑی شدت سے گیند مارنا چاہتا تھا اور میں نے کئی مرتبہ ٹیسٹ اور پریکٹس میچوں کے دوران ایسا کیا بھی، اور اب ہم دونوں بہت ہی اچھے دوست ہیں۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ”ہم اب بہت اچھے دوست ہیں اور میرا خیال ہے کہ میں اب تک جتنے بھی لوگوں سےسے ملا، میتھیو ہیڈن ان میں سے سب سے زیادہ کشادہ دل والے اور مہربان شخص ہیں۔“

مزید : کھیل