چوہدری نثار کا مستعفیٰ ہونے کافیصلہ کل شام تک تھا لیکن چند دوستوں سے ملاقات کے بعد فیصلہ تبدیل ہو گیا :ترجما وزارت داخلہ

چوہدری نثار کا مستعفیٰ ہونے کافیصلہ کل شام تک تھا لیکن چند دوستوں سے ملاقات ...

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان وزارت داخلہ نے کہاہے کہ چوہدر ی نثار کا پریس کانفرنس کے دوران وزارت اور اسمبلی رکنیت سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ گزشتہ شام تک تھا لیکن انہوں نے چند دوستوں سے ملاقات کے بعد تبدیل کر لیا ۔

ترجمان وزارت داخلہ کا کہناتھا کہ میڈیا اس بارے میں سیاق و سباق کو مد نظررکھے ،وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ کل شام تک میرا یہ ذہن تھا کہ میں کوئی انتہائی فیصلہ کروں لیکن گزشتہ شام چند دوستوں سے ملاقات کے بعد فیصلہ تبدیل ہو چکاہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں