سڑک پر رش میں کھڑی 4 آدمیوں سے بھری گاڑی کو فوجیوں نے دیکھتے ہی اس پر ٹینک چڑھادیا، پھر اگلے ہی لمحے کیا ہوا؟ ایسا انکشاف کہ جان کر پوری دنیا بہادری اورحاضر دماغی کی داد دینے پر مجبور ہوگئی

سڑک پر رش میں کھڑی 4 آدمیوں سے بھری گاڑی کو فوجیوں نے دیکھتے ہی اس پر ٹینک ...
سڑک پر رش میں کھڑی 4 آدمیوں سے بھری گاڑی کو فوجیوں نے دیکھتے ہی اس پر ٹینک چڑھادیا، پھر اگلے ہی لمحے کیا ہوا؟ ایسا انکشاف کہ جان کر پوری دنیا بہادری اورحاضر دماغی کی داد دینے پر مجبور ہوگئی

  

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مصر میں ایک سڑک پر دیگر گاڑیوں کے ساتھ دو فوجی گاڑیاں اور ایک ٹینک بھی کھڑا تھا کہ اچانک سامنے سے ایک تیزرفتار کار آئی اور ٹینک کے سامنے رک گئی۔ اسے دیکھتے ہی فوجیوں نے اس پر ٹینک چڑھا کر اسے کچل ڈالا۔ ٹینک گاڑی کو کچل کر واپس مڑا تو ایسا کام ہو گیا کہ پوری دنیا فوجیوں کی بہادری اور حاضر دماغی کی داد دینے پر مجبور ہو گئی۔ عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ٹینک تلے کچلی جانے والی اس گاڑی میں دراصل 4دہشت گرد سوار تھے، جن کے پاس جدید اسلحہ تھا اور اس گاڑی میں بھی 100کلوگرام سے زائد دھماکہ خیز مواد بھرا ہوا تھا۔

وہ 6 جگہیں جہاں آپ کو داخلے کی اجازت نہیں، چاہے کچھ کرلیں داخل نہیں ہوسکتے کیونکہ۔۔۔

مصری وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کی گئی واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جونہی گاڑی ٹینک کے سامنے آ کر رکی، ٹینک حرکت میں آیا اور اسے کچلتا ہوا آگے نکل گیا۔ پھر واپس مڑ کر آیا اور دیگر دو فوجی گاڑیوں کے ہمراہ روانہ ہونے لگا کہ اس کے پیچھے کچلی گئی گاڑی زوردار دھماکے سے پھٹ گئی اوراس دھماکے میں 5افراد جاں بحق ہو گئے۔ جب ٹینک نے گاڑی کو کچلا تو پاس موجود دیگر گاڑیوں میں بیٹھے زیادہ تر لوگ اتر کر دوربھاگ گئے تھے جس کی وجہ سے نقصان انتہائی کم ہوا ۔ وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر فوجی بروقت یہ اقدام نہ اٹھاتے تودہشت گردی کی اس واردات میں 50زائد جانیں ضائع ہو جاتیں۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : ڈیلی بائیٹس