2001میں پاک بھارت کشیدیگی کے باعث بھارت کیخلاف ایٹمی ہتھاروں کے استعمال پر غور کیا تھا :پرویز مشرف

2001میں پاک بھارت کشیدیگی کے باعث بھارت کیخلاف ایٹمی ہتھاروں کے استعمال پر غور ...
2001میں پاک بھارت کشیدیگی کے باعث بھارت کیخلاف ایٹمی ہتھاروں کے استعمال پر غور کیا تھا :پرویز مشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سا بق آرمی چیف اور سابق صدر پرویز مشرف نے کہاہے کہ انہوں نے 2001 میں بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے باعث ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال پر غور کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں جاپانی اخبار ”مائینیچی جاپان“ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں پرویز مشرف نے انکشاف کیا کہ 2001 میں بھارتی پارلیمنٹ پر ہونے والے حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ گئی تھی اور ایک موقع پر انہوں نے جوہری ہتھیاروں کے استعمال پر غور شروع کردیا تھا تاہم اس کے نتائج کا سوچ کر انہوں نے اس خیال کو رد کردیا۔
پرویز مشرف کا کہنا تھاکہ اس وقت حالات اس قدر کشیدہ تھے کہ اس بات کا خطرہ پیدا ہوگیا تھا کہ کہیں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے تحمل کی حد عبور نہ ہوجائے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کئی راتیں جاگ کر گزاریں اور رات بھر یہ سوچتے رہتے تھے اور خود سے یہ سوال پوچھتے تھے کہ آیا انہیں جوہری ہتھیاروں کو استعمال کرنا چاہیے یا نہیں۔سابق آرمی چیف نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ 2002-2001 میں پاکستان اور بھارت دونوں کے پاس ہی ایسے میزائل موجود نہیں تھے جن میں جوہری مواد موجود ہو لہٰذا اگر ایسا کوئی فیصلہ ہوتا تو میزائل تیار کرنے میں ایک سے دو روز لگتے۔

پرویز مشرف سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے میزائلوں کو جوہری مواد سے لیس کرنے اور انہیں لانچ کے لیے تیار رکھنے کی ہدایات جاری کی تھیں تو انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایسے احکامات نہیں دیئے تھے اور وہ سمجھتے ہیں کہ بھارت نے بھی ایسا کوئی حکم نہیں دیا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جوہری حملے کے نتائج کے خیال نے دونوں ملکوں کو اس کے استعمال سے باز رکھا اور دونوں ملکوں نے جنگ سے گریز کیا جس کے بعد کشیدگی کم ہوگئی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -