سی سی پی او لاہورنے مال روڈ دھماکہ میں شہید ہونیوالے اے ایس آئی امین کے اہلخاہ کو نئے گھر کی چابیاں اور کاغذات دے دئیے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے 13 فروری کو مال روڈ دھماکہ میں شہید ہونے والے اے ایس آئی امین کے اہلخانہ کو نئے گھر کی چابیاں اور کاغذات حوالے کردیئے۔
سی سی پی او لاہورنے اس موقع پر کہا کہ لاہور پولیس نے اس شہر کے امن کو بحال رکھنے کی خاطر290 شہیدوں کی قربانی دی جن کا نام پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائیگا، سانحہ چیئرنگ کراس مال روڈمیں جتنے سینئر پولیس افسران و اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا ہے وہ پنجا ب پولیس کا اثاثہ اور اپنے گھر والوں کے کفیل تھے۔ سانحہ مال روڈ کے شہیدوں کا پاک خون رائیگاہ نہیں جائے گا اور آخری دہشت گرد کے خاتمے کا سبب بننے گا۔
ایس ایس پی رانا ایاز سلیم نے اس موقع پر کہا کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکار وں کے اہلخانہ کو ہر طرح کی بہترین سہولیات دینے کے ذمہ دار ہیں جس کو یقینی بنانے کیلئے ویلفئیر آئی سوفٹ ویئر متعارف کروایا گیا ہے۔ آج شہید کی فیملی کو شہید کی پینشن یا دوسری مالی امداد لینے کیلئے قطاروں میں کھڑا ہونا نہیں پڑتا بلکہ وہ با عزت طریقے سے سی سی پی او آفس میں آکر اپنے مسائل حل کرواتے ہیں اور شہید اہلکاروں کے اہلخانہ کو مالی امداد وقت پر پہنچانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔