چوہدری نثار علی خان پانامہ کیس کا فیصلہ جانتے ہیں:پیپلز پارٹی رہنما شرمیلا فاروقی

چوہدری نثار علی خان پانامہ کیس کا فیصلہ جانتے ہیں:پیپلز پارٹی رہنما شرمیلا ...
چوہدری نثار علی خان پانامہ کیس کا فیصلہ جانتے ہیں:پیپلز پارٹی رہنما شرمیلا فاروقی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار علی خان کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بارے جانتے ہیں ،چوہدری نثار اکثر اہم معاملات میں غائب ہوجاتے تھے۔شرمیلا فاروقی کا نجی ٹی وی سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف جب بھی مشکل وقت آتا ہے وہ پیچھے ہٹ جاتے ہیں،آج جو باتیں انہوں نے پریس کانفرنس میں کی ان کی باتوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ پانامہ کیس کے فیصلے کے بارے جانتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے ’’میاں صاحب ‘‘ کا بھرم رکھا اور نواز شریف کو فوج سے نہ لڑنے کا مشورہ دیا ،چوہدری نثار مسلم لیگ ’’خون ‘‘ اور لشکر جھنگوی سے نالاں تھے:ڈاکٹر عامر لیاقت حسین

پیپلزپارٹی کی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر کل وزیراعظم نااہل ہو جاتے ہیں توبہت سارے اور بھی کیسز کھل جائیں گے۔

واضح رہے سپریم کورٹ پانامہ کیس کا محفوظ کیا ہوافیصلہ کل سنائے گی۔

مزید : کراچی