ملکی زرمبادلہ کے ذخائر20ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئے ہیں : سٹیٹ بینک

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر20ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئے ہیں : سٹیٹ بینک
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر20ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئے ہیں : سٹیٹ بینک

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر20ارب43کروڑ62 ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔

پاناما کیس کا فیصلہ آتے ہی وزارت اور اسمبلی رکنیت سے مستعفیٰ ہو جاﺅں گا :چوہدری نثار

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 21 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر20ارب43کروڑ62 ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے جبکہ اس سے پچھلے ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر20ارب83کروڑڈالرزتھے۔گزشتہ ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر 47کروڑ54لاکھ ڈالرزکی کمی سے 15ارب 31لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 8کروڑ 16لاکھ ڈالرز اضافے سے 5ارب43کروڑ31لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر 39کروڑ 38لاکھ ڈالرز کم ہو گئے۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں کمی بیرونی قرضوں اور دیگر اخراجات کی مد میں ادائیگیوں کے باعث ہوئی۔

مزید : بزنس