:پنجاب میں تلور کے شکار اور نسل کشی سے متعلق قائم کمیشن نے ابتدائی رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں پیش کردی

:پنجاب میں تلور کے شکار اور نسل کشی سے متعلق قائم کمیشن نے ابتدائی رپورٹ ...
:پنجاب میں تلور کے شکار اور نسل کشی سے متعلق قائم کمیشن نے ابتدائی رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں پیش کردی

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ میں پنجاب میں تلور کے شکار اور نسل کشی سے متعلق قائم کمیشن نے ابتدائی رپورٹ پیش کردی ہے۔

پاناما کیس کا فیصلہ آتے ہی وزارت اور اسمبلی رکنیت سے مستعفیٰ ہو جاﺅں گا :چوہدری نثار

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سیدمنصور علی شاہ نے کمیشن کے سربراہ کو جنوری 2017ءکے پہلے ہفتے تک کارروائی مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کاحکم دے دیا ہے ۔عدالتی حکم پر تلور کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر پرویز نے ابتدائی رپورٹ میں کہا ہے کہ تلور کے شکار سے سے وابستہ متعلقہ اراکین اسمبلی بیان بھی قلمبند کئے جائیں گے جبکہ کمیشن راجن پور،بھکر،رحیم یار خان اور ڈی جی خان کا سروے دسمبر میں مکمل کرے گا، تلور کی نسل کشی کے حوالے سے سروے بھی دسمبر میں کروایاجائے گا ،رپورٹ مکمل کرنے کے لئے مہلت دی جائے ۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ انہیں بھی اس کمیشن کا حصہ بنایاجائے تاکہ مختلف پہلووں پر تلور کے بچاﺅ کے لئے اقدامات سے متعلق تجاویز دی جائیں،عدالت نے شیراز ذکا ایڈووکیٹ کو کمیشن کا ممبر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کمیشن کے سربراہ کو تحقیقات جنوری 2017ءکے پہلے ہفتے تک مکمل کرنے کاحکم دیتے ہوئے کارروائی ملتوی کردی۔

مزید : لاہور