طلال چوہدری گزشتہ روز لندن جا چکے ہیں:عارف حمید بھٹی کادعویٰ

طلال چوہدری گزشتہ روز لندن جا چکے ہیں:عارف حمید بھٹی کادعویٰ
طلال چوہدری گزشتہ روز لندن جا چکے ہیں:عارف حمید بھٹی کادعویٰ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )صحافی و تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیاہے کہ طلال چوہدری گزشتہ روز لندن جا چکے ہیں ۔

نجی ٹی و ی اے آر وائے نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی کا کہناتھا کہ مجھے اطلاعات ملی ہیں کہ مسلم لیگ ن کے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے رہنما طلال چوہدری گزشتہ روز لندن روانہ ہو گئے ہیں اور ممکن ہے کہ کچھ مزید افراد آج کی شب بیرون ملک چلے جائیں ۔انہو ں نے کہا اگر کوئی اس خبر کی تردید کرنا چاہتا ہے تو ہمارا پلیٹ فارم حاضر ہے ۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کل صبح ساڑھے گیارہ بجے پاناما کیس کا فیصلہ سنانے جارہی ہے اور اس حوالے سے سیکیورٹی انتظامات بھی شروع کر دیئے گئے ہیں ۔سماعت کے دوران کوئی بھی غیر متعلقہ شخص ریڈ زون میں داخل نہیں ہو سکے گا ۔

مزید : لاہور