پانامہ کیس کا فیصلہ سننے کون جائے گا ؟سیاسی جماعتوں نے اعلان کردیا

پانامہ کیس کا فیصلہ سننے کون جائے گا ؟سیاسی جماعتوں نے اعلان کردیا
پانامہ کیس کا فیصلہ سننے کون جائے گا ؟سیاسی جماعتوں نے اعلان کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کل (جمعہ) پانامہ کیس کا فیصلہ سنائی گی ، کیس کا فیصلہ سننے کے لئے سیاسی جماعتوں نے کمر کس لی، عمران خان، سراج الحق، چوہدری شجاعت، شیخ رشید اور پیپلز پارٹی کے وفد نے بھی پانامہ کیس کا فیصلہ سننے کے لئے عدالت جانے کا اعلان کردیا ۔

پاناما کیس کا فیصلہ آتے ہی وزارت اور اسمبلی رکنیت سے مستعفیٰ ہو جاﺅں گا :چوہدری نثار

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کل سپریم کورٹ جائیں گے جبکہ ان کے ہمراہ مرکزی قیادت بھی سپریم کورٹ جائے گی انہوں پارٹی رہنماوں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی فیصلہ سننے کے لئے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا ہے ۔ ترجمان جماعت اسلامی نے سینیٹر سراج الحق کے سپریم کورٹ جانے کی تصدیق کر دی، امیر جماعت اسلامی کے ہمراہ میاں محمد اسلم ، اسد اللہ بھٹو اور جماعت اسلامی کے وکیل ہوں گے۔ مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما بھی چودھری شجاعت حسین بھی فیصلہ سننے جائیں گے۔ شیخ رشید نے فیصلہ سننے کے لئے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ کل تاریخی دن ہے فیصلہ سننے ضرور جاوں گا۔اسی طرح پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطح کا وفد کل فیصلہ سننے سپریم کورٹ جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر حسین بخاری، وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ، پنجاب کے جنرل سیکریٹری ندیم افضل چن، سیکریٹری اطلاعات پنجاب مصطفی نواز بھی وفد میں شامل ہونگے۔ سابق گورنر پنجاب سینئر قانون دان سردار لطیف کھوسہ بھی پارٹی وفد کے ہمراہ ہوں گے۔

دوسری جانب فیصلے کی تاریخ کے حوالے سے سپریم کورٹ نے عمران خان ، سراج الحق اور شیخ رشید کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں