ایران نے سیٹلائٹ بردار راکٹ کا کامیاب تجربہ کردیا، راکٹ 500 کلومیٹر تک خلا میں جانے کی صلاحیت رکھتا ہے: سرکاری ٹی کا دعویٰ

ایران نے سیٹلائٹ بردار راکٹ کا کامیاب تجربہ کردیا، راکٹ 500 کلومیٹر تک خلا میں ...
ایران نے سیٹلائٹ بردار راکٹ کا کامیاب تجربہ کردیا، راکٹ 500 کلومیٹر تک خلا میں جانے کی صلاحیت رکھتا ہے: سرکاری ٹی کا دعویٰ

  

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران نے سیٹلائٹ لے جانے کی صلاحیت والا راکٹ خلا میں بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا ، راکٹ کا نام سمورگ ہے اور اس کا کامیاب تجربہ ایران کے پہلے خلائی تحقیقاتی مرکز ”اما م خمینی خلائی مرکز“ کے افتتاح کے موقع پر کیا گیا۔

پاناما کیس کا فیصلہ آتے ہی وزارت اور اسمبلی رکنیت سے مستعفیٰ ہو جاﺅں گا :چوہدری نثار

ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ایران نے خلائی راکٹ ”سمورگ“ کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو 250کلوگرام وزنی سیٹلائٹ کو زمین کے مدار سے 500کلومیٹر دور تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تاہم سرکاری ٹی وی نے راکٹ کے مجموعی وزن اور لاگت کے حوالے سے نہیں بتایا، راکٹ کا یہ تجربہ ایسے وقت کیا گیا ہے جب ایران کے بلاسٹک میزائل پروگرام جاری رکھنے کی پاداش میں اس ماہ کے اوائل میں امریکہ نے ایران کے خلاف اضافی معاشی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی