پاکستان اور مالدیپ نے سارک اجلاس اسلام آباد میں منعقد کرانے پر اتفاق کر لیا: سرتاج عزیز

پاکستان اور مالدیپ نے سارک اجلاس اسلام آباد میں منعقد کرانے پر اتفاق کر لیا: ...
پاکستان اور مالدیپ نے سارک اجلاس اسلام آباد میں منعقد کرانے پر اتفاق کر لیا: سرتاج عزیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان اور مالدیپ نے سارک سربراہ اجلاس اسلام آباد میں دوبارہ بلانے پر اتفاق کر لیا ہے یہ اتفاق رائے وزیر اعظم نواز شریف اور مالدیپ کے صد ر عبد اللہ یامین عبد القیوم کے درمیان ملاقات میں ہوا ہے۔
سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کاکہنا تھا کہ مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم نے سارک اجلاس پاکستان میں دوبارہ منعقد کرنے کی بات کی ہے جو ملک کیلئے خوش آئند پیغام ہے۔دونوں ملکوں کے رہنماوں نے سارک کے مسقبل کے بارے میں بات چیت کی اور سارک کو فعال تنظیم بنانے کی غرض سے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا۔گزشتہ سال بھارت نے سارک سربراہ اجلاس کے اسلام آباد میں انعقاد کی مخالفت کی تھی لیکن مالدیپ نے انکی حمایت نہیں کی تھی اور سارک سربراہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد کرنے کیلئے مکمل تعاون فراہم کیا تھا۔

پاناما کیس کا فیصلہ آتے ہی وزارت اور اسمبلی رکنیت سے مستعفیٰ ہو جاﺅں گا :چوہدری نثار
مشیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بزنس ٹو بزنس روابط ہیں اورجوائنٹ بزنس کمیٹی اور بزنس کونسل کے قیام سے دونوں ملکوں کے مابین تجارتی اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ مالدیپ میں ایک تہائی ڈاکٹرز پاکستانی ہیں اور وزیر اعظم نواز شریف نے مالدیپ میں میڈیکل کالج کے قیام اور تعمیر کیلئے پانچ ملین ڈالر کی منظوری دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مالدیپ کے طلباءکیلئے پیشہ ورانہ اداروں میں نشستوں میں بھی اضافہ کیا ہے۔دونوں ملکوں کے مابین دفاعی شعبہ میں تعاون پر بھی بات ہوئی ہے جبکہ پاکستان مالدیپ کو پائلٹون کی تربیت کیلئے دو تربیتی طیارے فراہم کریگا۔ مالدیپ بہت تیزی سے ترقی پر گامزن ہے اور دنیا کے 100بہترین ریزورٹ میں سے 10مالدیپ میں ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -