ایک طرف شہری اپنے پیاروں کی لاشیں نکال رہے ہیں اور دوسری طرف کرپشن کی۔۔۔۔ڈاکٹر شہباز گل نے ایسی بات کہہ دی کہ پیپلز پارٹی کی صفوں میں آگ لگ جائے گی

ایک طرف شہری اپنے پیاروں کی لاشیں نکال رہے ہیں اور دوسری طرف کرپشن ...
ایک طرف شہری اپنے پیاروں کی لاشیں نکال رہے ہیں اور دوسری طرف کرپشن کی۔۔۔۔ڈاکٹر شہباز گل نے ایسی بات کہہ دی کہ پیپلز پارٹی کی صفوں میں آگ لگ جائے گی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہاہے کہ یہ افسوسناک ہے،دل بہت بہت غمگین ہوا یہ دیکھ کر، ایک طرف شہری اپنے پیاروں کی لاشیں نکال رہے ہیں اور دوسری طرف کرپشن کی 65 سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر عمران ڈوگر نامی صارف کی جانب سے کراچی میں بارش کے پانی میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے کم سن بچے کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ "یہ افسوسناک ہے،دل بہت بہت غمگین ہوا یہ دیکھ کر، ایک طرف شہری اپنے پیاروں کی لاشیں نکال رہے ہیں تو دوسری طرف کرپشن کی 65ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ محترمہ شرمیلا فاروقی سی ویو پر کافی کے کپ کے ساتھ ڈرائیو انجوائے کر رہی ہیں۔ظالموں اگر زرا سی بھی شرم باقی ہے تو یہ سب کچھ چھپ کر ہی کر لو۔

ڈاکٹر شہباز گل نے اپنی ایک دوسری ٹویٹ میں نجی ٹی وی کا کلپ شیئر کیا جس میں سعید غنی اور پیپلز پارٹی کے دوسرے رہنما آصف زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹتے دکھائی دے رہے ہیں ،اس کلپ کو شیئر کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ "یہ ہے ان کی اصل اوقات اور اصلیت،کرپشن کی عمر 65 سال ہونے پر جشن منا رہے ہیں اور کراچی کے شہری ڈوب رہے ہیں۔ اپنے ایک تیسرے ٹویٹ میں ڈاکٹر شہباز گل نے ایک بار پھر پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کراچی کی عوام کہ اثاثے ڈوب رہے ہیں اور پرچی چئیرمین کہیں بیٹھے کرپشن کی پریس کانفرنس پر رٹے مار رہے ہوں گے،حالانکہ کرپشن تو گھر پر 65 سال کی ہو چکی اور پرچی چئیرمین اسے باہر ڈھونڈ رہے ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گل نے پیپلزپارٹی کی خاتون ایم این اے شازیہ عطا مری کی ٹویٹ کا لنک شیئر کرتے ہوئے کہا کہ"" یہ لیں ہماری یہ بہن کیسے پیچھے رہ سکتی ہیں؟پڑھی لکھی ہیں لیکن بے حسی میں یہ سب سے آگے ہیں، ایک طرف سندھ میں لاشیں گر رہی ہیں اور ان کو کرپشن کنگ کی 65ویں سالگرہ منانی ہے،زندگی میں کیا کیا ہے کرپشن کنگ نے سوائے کرپشن کے؟ جو آج کا ایک دن آپ انتظار نہیں کر سکتی تھیں""۔

یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے آج سابق صدر آصف زرداری کی 65 ویں سالگرہ منائی گئی ہے ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -