پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی ،فعال مریضوں کی تعداد29ہزار 857رہ گئی

پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی ،فعال مریضوں کی تعداد29ہزار 857رہ ...
پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی ،فعال مریضوں کی تعداد29ہزار 857رہ گئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مزید کمی ہوگئی، جہاں فعال کیسز کی تعداد کم ہوکر صرف 29 ہزار 857 رہ گئی ہے۔ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہزار دو سو چھبیس کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 35 افراد انتقال کرگئے۔این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار 113 ہوگئی جبکہ مجموعی طور اس وائرس سے اب تک 5 ہزار 822 اموات ہوئیں۔این سی او سی کے مطابق 26 جولائی کو ملک بھر میں مزید 23 ہزار 254 ٹیسٹس کیے گئے۔

مزید :

قومی -