ترکش ائیر لائنز کا پی آئی اے سے معاہدہ

ترکش ائیر لائنز کا پی آئی اے سے معاہدہ
ترکش ائیر لائنز کا پی آئی اے سے معاہدہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترکش ائیرلائنز پی آئی اے سے نئے معاہدے پر رضامند ہوگئی ہے جس کے تحت پی آئی اے کے مسافر استنبول سے ترکش ائیرلائنز میں برطانیہ اور یورپ کے دیگر ممالک کاسفرکرسکیں گے۔نجی نیوز چینل جیو کے مطابق ترکش ائیرلائنز پی آئی اے سے کوڈ شیئرنگ کے نئے معاہدے پر رضامندہوگئی ہے۔ترکش ائیرلائنز نے سربراہ پی آئی اے ائیر مارشل ارشدملک کو خط لکھ کرکہا ہے کہ دونوں ائیرلائنز میں یک طرفہ کوڈشیئرنگ معاہدے کو دوطرفہ کیاجائے گا۔خط میں کہا گیا ہے کہ ترکش ائیر اور پی آئی اے برمنگھم، لندن،میلان، بارسلونا،کوپن ہیگن اور اوسلو کے لیے کوڈشیئرکریں گی۔معاہدے کے بعد پی آئی اے کے مسافر استنبول ائیرپورٹ سےترکش ائیرلائنز کے یورپی روٹس کےٹکٹ بک کراسکیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کوڈشئیرنگ کا معاہدہ پی آئی اے پروازوں پر برطانیہ، یورپ اور امریکا کی پابندیوں کےباعث کیاجارہا ہے۔

مزید :

قومی -