ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

اخراجات بڑھ رہے ہیں آنے والے دنوں کی فکر ہے مگر اللہ نے چاہا تو آپ کے لئے پردہ غیب سے کوئی سلسلہ بن جائے گا۔ گھر اور دنیا داری دونوں چل جائیں گے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

بس جلد بازی نہ کریں حالات اس بات کی بالکل بھی اجازت نہیں دے رہے آپ کو مکمل طور پر حالات کے مطابق قدم اٹھانا ہے۔ آج چھوٹی رقم ہاتھ لگ سکتی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جس پر اعتبار کر رہے ہیں ابھی مکمل نہ کریں امید نہیں کہ وہ اعتماد پر پورا اترے ابھی اس کا اعتماد بحال ہونے میں وقت لگے گا۔ آپ ابھی دور رہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

اللہ پاک آپ کی مشکلات آسان کرے آپ نے واقعی بڑا سخت وقت گزارہ ہے انشاءاللہ اب صورتحال تبدیلہ و رہی ہے اور اس کا بڑا فائدہ حاصل ہوگا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جن لوگوں نے آنے والے دن اچھے گزارنے ہیں وہ اللہ پاک پر مکمل بھروسہ رکھیں جب توکل ہو گی تو وہ دروازے بھی کھل جائیں گے۔ جو عقل میں بھی نہ ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

ان شاءاللہ آج کا دن بحکم اللہ آپ کی ضرورت پوری کرے گا اور کافی حد تک سکون کا سانس نصیب ہوگا اور وہ کام بھی ہو سکے گا جس کی امید بھی نہ تھی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کو صرف حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا ورد کرنا ہے ضرورتیں ان شاءاللہ پردہ غیب سے ایسے پوری ہوں گی کہ آپ خود حیران رہ جائیں گے۔ آج اچھا دن ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

عید کی آمد کی وجہ تھوڑی سی مالی ٹنشن محسوس کریں گے اور ضرورتیں پوری ہونے کی فکر لاحق رہے گی ان شاءاللہ غیبی انداز سے معاملا حل بھی تو ہو جائے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

صورتحال بدستور آپ کے حق میں اچھی چلتی رہے گی آپ آج کل اس پوزیشن میں ہیں کہ جو چاہیں گے ان شاءاللہ وہ ضرورت پوری ہو جائے گی فکر نہ کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کچھ دنوں سے بد نظری جیسی صورتحال کا شکار ہیں جس کی وجہ سے کئی معاملات میں مشکلات کا سامنا ہے۔ آپ کو چاہئے کہ بس اپنی نظر اور صدقہ اتاریں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

ایک اہم سلسلہ بن سکتا ہے آپ کو اپنے مالی معاملات کے حوالے سے کوئی بڑی تبدیلی مل سکتی ہے۔ جو لوگ بیماری کی وجہ سے پریشان ہیں اب اس سے نکل آئیں گے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

اس بات کو تو اپنے دماغ میں رکھ لیں کہ آپ کسی بڑی تبدیلی کی جانب تو جا رہے ہیں اور یہ ہو کر رہے گی۔ بس دعا کرنی ہے کہ یہ ہمارے حق میں بہتر ہو۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -