آ ن لائن نیٹ بال سیمینار فاسٹ فائیو کل منعقد ہوگا

آ ن لائن نیٹ بال سیمینار فاسٹ فائیو کل منعقد ہوگا

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام ایک روزہ آن لائن نیٹ بال سیمینار فاسٹ فائیوکل منعقد ہوگا۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ سیمینار کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیمینار میں شرکت کیلئے رجسٹریشن کا عمل تین روز کی بجائے تین گھنٹے میں ہی آن لائن مکمل ہو گیا تھا، جس میں ملک بھر سے نیٹ بال کے کھلاڑی، کوچز اور آفیشلز کے علاوہ سکول ٹیچرز آن لائن اپنی، اپنی رجسٹریشن آن لائن کروائی تھی۔ کورس کے شرکاء کو سینئر تجرکار انٹرنیشنل اور مقامی آفیشلز کھیل کے حوالے سے مختلف امور پر لیکچرز دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیمینارکورونا وائرس کی وباء کے باعث آن لائن منعقد کیا جا رہا ہے۔

اور اس کا مقصد ملک میں کورونا وائرس کے باعث کافی عرصہ سے کھلاڑی گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں ان کو نئے نئے قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے اور اس سے مستقبل میں بہت زیادہ فائدہ حاصل ہوگا اس طرح سے اس کھیل کے کھلاڑیوں کو قوانین سمجھنے میں بھرپور مدد ملے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -