ثانیہ مرزا نے بیٹے کی ڈانس کرتے دلچسپ ویڈیو وائرل کردی

        ثانیہ مرزا نے بیٹے کی ڈانس کرتے دلچسپ ویڈیو وائرل کردی

  

دبئی (این این آئی)قومی کرکٹر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے ننھے اذہان کی ڈانس کرتے دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا گیاکہ اذہان مرزا ملک رقص کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ بیڈ پر سونے سے پہلے رقص سے بہتر کچھ نہیں۔ثانیہ مرزا کی جانب سے اپنے بیٹے کی شیئر کی گئی ویڈیو میں واضح طور پر ان کے بیٹے کو ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیاصارفین کی جانب سے بھی ان کے بیٹے کے ڈانس کی ویڈیو بے حد پسند کی جارہی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -