آن لائن بین الاقوامی جمنا سٹک ورکشاپ اینڈ سیمینار اختتام پذیر

  آن لائن بین الاقوامی جمنا سٹک ورکشاپ اینڈ سیمینار اختتام پذیر

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان جمناسٹک فیڈریشن کے زیراہتمام آن لائن جمناسٹک ورکشاپ اینڈ سیمینار اختتام ہوگیا ہے۔ پاکستان جمناسٹک فیڈریشن (پی جی ایف) کے سیکرٹری جنرل پرویز احمد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایونٹ چار سیشنوں پر تھا۔ سیمینار میں ملک بھر سے اڑھائی سو سے زائد کھلاڑیوں، کوچز، ججز اور ٹیکنکل آفیشلز نے حصہ لیا۔ ان کو پاکستان سمیت برطانیہ، کوریا، آسٹریلیا اور پرتگال عالمی اور بین الاقوامی کوالیفائیڈ سینئر تجربہ کار لیکچرارز اور ٹیکنکل آفیشلز لیکچرز نے جمناسٹک کے متعلق نئے نئے قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کیان میں عالمی کوالیفائیڈ جمناسٹک ججز ٹرینر و ایشین ایم اے جی ٹیکنیکل اینڈ ججز کمیٹی کے صد اولمپین ڈاکٹر ہان یون سو، عرب جمناسٹکس فیڈریشن کے صدر و ڈولفن جمناسٹکس کلب کے سی ای او نیدل الیوسف، ر کارڈف یونیورسٹی کے چیئرمین و آئی او سی کے کوالیفائیڈ بایو مکینک ماہر پروفیسر ڈاکٹر جیراتھ ارون اور سنلائیو سپورٹس گروپ کے صدر لیوکاس گلنانزو شامل تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -