ایشین انڈر20 ویمن چیس کھلاڑیوں کے ٹرائلز شروع

ایشین انڈر20 ویمن چیس کھلاڑیوں کے ٹرائلز شروع

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشین انڈر۔20 خواتین چیس کھلاڑیوں کے آن لائن تربیتی کیمپ میں شرکت کیلئے آن لائن ٹرائلز شروع ہو گئے ہیں۔پاکستا ن چیس فیڈریشن کے ترجمان و نائب صدر امین ملک نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں ایشیائی سطح سے مختلف انڈر۔20 خواتین کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے اور تربیتی کیمپ یکم سے20 اگست تک منعقد ہوگا۔

جس میں شرکت کیلئے پاکستان چیس فیڈریشن نے خواتین کھلاڑیوں کے آن لائن ٹرائلز لینے کی منصوبہ بندی بنائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائلز کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والی ایک خاتون کھلاڑی کا نام آن لائن ایشین چیس تربیتی کیمپ کیلئے بھیجا جائے گا۔ ٹرائلز میں 27 جولائی 2000ء سے قبل پیدا ہونے والی کھلاڑی حصہ لینے کی مجاز ہونگی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -