شیڈو اوپن باکسنگ اینڈ فٹنس چیلنجز مقابلوں کے نتائج کا اعلان آج ہوگا

شیڈو اوپن باکسنگ اینڈ فٹنس چیلنجز مقابلوں کے نتائج کا اعلان آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) آن لائن شیڈو اوپن باکسنگ اینڈ فٹنس چیلنجز 2020ء کے مقابلوں کے نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا، گذشتہ روز پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز تنگ نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فائنل جیوری نے نتائج تیار کرکے منظوری کے لئے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر چوہدری محمد خالد محمود کو بھیج دیئے ہیں۔ صدر کی منظوری کے بعد نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا۔ کہا کہ ایونٹ کے دوران ملک بھر سے پانچ سو ویڈیو کیلپ موصول ہوئے تھے جن میں سے ساڑھے تین سوہوچکے ہیں۔
کے قریب کھلاڑیوں کے ویڈیو کیلپ معیار کے مطابق تھے۔ ایونٹ میں تین کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے تھے جن میں کیڈٹ انڈر-15، یوتھ -19 اور ایلیٹ انڈر-40 کے مقابلے شامل تھے۔ کلب سطح کا شیڈو ٹیسٹ 45 سیکنڈ سے ایک منٹ تک ویڈیو تھا جبکہ فٹنس کے چار مختلف ٹیسٹ جوکہ 90 سیکنڈ سے دو منٹ کے تھے۔ ملک میں کورونا وائرس کے باعث کوئی بھی کھیلوں کے مقابلے منعقد نہیں ہورہے ہیں جس پر پاکستان باکسنگ فیڈریشن صدر چوہدری محمد خالد محمود کی خصوصی ہدایت پر ان آن لائن شیڈو اوپن باکسنگ اینڈ فٹنس چیلنجز 2020ء کے مقابلوں کا انعقاد پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیراہتمام کیا گیا تاکہ کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس کو بحال رکھنے کے مواقع فراہم کئے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ان مقابلوں کا بہت کامیاب انعقاد ہوا اور مقابلوں میں ملک بھر کے دور دراز دیہی اور شہری علاقوں سے سینکڑوں کی تعداد میں مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے بھر پور انداز میں حصہ لیا۔