سوشل میڈیا کی اہمیت بڑھ رہی ہے،عبد الباسط

سوشل میڈیا کی اہمیت بڑھ رہی ہے،عبد الباسط

  

لاہور(فلم رپورٹر)عبد الباسط چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں سوشل میڈیا کی اہمیت روز بروز بڑھ رہی ہے اس وقت ہر شخص سوشل میڈیا پر اظہار خیال کرتے ہوئے نظر آتا ہے سوشل میڈیا پر گزشتہ چند سالوں کے دوران ریلیز کئے جانے والے ڈراموں اور فلموں کا معیار کسی بھی صورت کم نہیں ہے۔ ہماری نوجوان نسل قوم کا مستقبل ہیں ان کی صحیح خطوط پر تربیت وطن عزیز اور ملک کی سلامتی کے لئے ازحد ضروری ہے، طلبا کو تعمیری سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے اور تعلیمی اداروں خراب ہونے سے بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔میری نئی شارٹ فلم ”بیٹی“مکمل ہوچکی ہے اور جلد سوشل میڈیا پر نمائش کے لئے پیش کردی جائے گی نجیب خان نے ڈائریکٹ کیا ہے نجیب خان کا شمار ان چند لوگوں میں ہوتا ہے جو فلم انڈسٹری کی بقا ء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہارفلم، ٹی وی اور سٹیج کے معروف سینئر اداکار عبد الباسط چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

گزشتہ روزگفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ آج ملک میں بھارتی ثقافت کو تیزی سے پاکستان پر غالب کیا جارہا ہے نوجوان دو قومی نظریے سے دور اور حصول پاکستان کے مقاصد سے بے خبر ہیں،بھارتی ثقافت دیمک کی طرح نوجوانوں اور ملک کونقصان پہچانے کے درپے ہے۔

مزید :

کلچر -