وفا شہزادی کا عید کا خصوصی گیت”کجلے دی دھار“ ریلیزہوگیا

  وفا شہزادی کا عید کا خصوصی گیت”کجلے دی دھار“ ریلیزہوگیا

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف ماڈل،اداکارہ و گلوکارہ وفا شہزادی کا عید کا خصوصی گیت”کجلے دی دھار“ ریلیزہوگیا۔تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو سونگ کو تھر پروڈکشن آج اپنے آفیشل یوٹیوب چینل اور دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیزکیا۔اس گانے میں وفا شہزادی اور ماڈل خرم علی نے ماڈلنگ کی ہے اس گانے کو گلوکار اشرف مرزانے گایاہے۔اس گانے کی ویڈیو ڈائریکشن نویدچوہدری نے دی ہے جبکہ اس کی تکنیکی سہولیات زوم میڈیا نے دی ہیں۔ وفا شہزادی نے بتایاکہ وہ بہت خوش ہیں کیونکہ اس عید پر ان کے پانچ گانے ریلیز کئے جارہے ہیں جن کو مختلف معروف گلوکاروں نے گایا ہے۔

وفا شہزادی نے مذید کہاکہ انہیں امید ہے کہ ان کے پرستاران کے ان گانوں میں ان کی ماڈلنگ اور اداکاری کو سراہیں گے۔

مزید :

کلچر -