ڈرامہ ”دل نامید تو نہیں“میں اہم کردار میں نظر آؤں گا، عثمان چوہدری

ڈرامہ ”دل نامید تو نہیں“میں اہم کردار میں نظر آؤں گا، عثمان چوہدری

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار عثمان چوہدری نے کہا کہ ڈائریکٹر کاشف نثار کی نئی ڈرامہ سیریل ”دل نامید تو نہیں“میں ایک اہم کردار میں نظر آؤں گا۔اس سے قبل کئی ڈراموں میں نمایاں کردار ادا کرچکا ہوں۔”سناٹا“،”گلفام“،”لاگے نہ جیا“اور”گھر آئے مہمان“میرے یادگار ڈراموں میں شامل ہیں۔عثمان کا کہنا ہے کہ میں نے پانچ برس تسلسل کے ساتھ اجوکا تھیٹر کے ڈرامے کئے ہیں۔میری تمام تر کامیابیوں کا کریڈٹ مدیحہ گوہر کو جاتا ہے ان کے دنیا سے رخصت ہوجانے کے بعد میں نے تھیٹر سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔

عثمان کا کہنا ہے کہ ہمیں بالی ووڈ کی فلموں کا مقابلہ کرنے کے لئے مزید محنت کی ضرورت ہے، یہ درست ہے کہ پچھلے دو سالوں سے پاکستانی فلمیں اچھا بزنس کر رہی ہیں مگر بالی ووڈ کی فلموں کا زور توڑنے کیلئے مسلسل پاکستانی فلموں کی نمائش کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا 2019 میں ہماری فلموں نے شاندار کامیابی حاصل کیں جو کہ فلم انڈسٹری کی کامیابی کے لئے مثبت علامت ہے۔

مزید :

کلچر -