عید الاضحی، فلموں کی نمائش کی اجازت دی جانی چاہیے،یعقوب نور

عید الاضحی، فلموں کی نمائش کی اجازت دی جانی چاہیے،یعقوب نور

  

لاہور(فلم رپورٹر)نامور فلم اور ڈرامہ پروڈیوسر ملک یعقوب نور نے کہا ہے کہ عید الاضحی پر پاکستانی فلموں کی نمائش کی اجازت دی جانی چاہیے،حکومت جو بھی ایس او پیز مقرر کرے گی ہم اس پر سو فیصد عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عید الفطر پر تھیٹر زاورسینما گھر بند رہے جس کی وجہ سے پروڈیوسروں کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔عید الاضحی پر پاکستانی فلموں کی ضرور نمائش ہونی چاہیے کیونکہ فلمسازوں نے کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے اور فلموں کی نمائش کی اجازت نہ ملنے سے و ہ شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ تھیٹر پر ڈرامے پیش کرنے کی بھی اجازت دی جائے کیونکہ اسٹیج سے وابستہ بہت سے فنکار اور ہنر مند طبقہ انتہائی غریب ہے اور ان سے وابستہ خاندان فاقے کرنے پر مجبور ہیں اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت بڑی عید پر تھیٹر کھولنے کی اجازت دے تاکہ فنکاروں کو بھی سہارا مل سکے تھیٹرز کی بندش سے مالی طور پر بہت زیادہ نقصان ہوچکا ہے۔

مزید :

کلچر -