تابندہ علی نے قربانی کے لئے بیل خرید لیا

تابندہ علی نے قربانی کے لئے بیل خرید لیا

  

لاہور(فلم رپورٹر) تابندہ علی نے قربانی کے لئے بیل خرید لیا۔ تابندہ علی نے بتایاکہ ہر سال کی طرح امسال بھی وہ بڑی قربانی کریں گی اور اس کا گوشت غریبوں میں بانٹیں گی تاکہ وہ بھی اس عید قرباں کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔ایک سوال کے جواب میں تابندہ علی نے کہا کہ ہمیں عید الفطر اور خاص کر عید الاضحی پر قربانی کرتے وقت ان غریب لوگوں کا خیال ضرور رکھنا چاہیئے جو سارا سال گوشت سے محروم رہتے ہیں ہمیں اپنے فریزر بھرنے کی بجائے سارا گوشت ان میں بانٹ دینا چاہیئے تاکہ وہ بھی عید قرباں کے مزے لے سکیں۔تابندہ علی نے مذید کہاکہ ہرسال وہ اپنی بساط کے مطابق قربانی کرتی ہیں اوران غریب لوگوں میں بانٹ دیتی ہیں۔

کیونکہ قربانی دکھاوے کیلئے نہیں بلکہ اپنے رب کو خوش کرنے کے لیئے دی جاتی ہے اگر ہم ر ب کے ان بندوں کا خیال رکھیں گے تو اللہ ہم سے خوش ہوں گے اور ہمارا بھی خیال رکھیں گے۔

مزید :

کلچر -