گلوکار ندیم عباس لونے والے کا نیا گیت ”یاریاں“ ریلیز

گلوکار ندیم عباس لونے والے کا نیا گیت ”یاریاں“ ریلیز

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف فوک گلوکار ندیم عباس لونے والا کا نیا ویڈیو سونگ”یاریاں“ریلیز ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق اس کا ٹیزرگزشتہ روز سوشل میڈیا پر ریلیز کیاجاچکاتھا جسے بے حد پسندکیا گیا جبکہ اس کا مکمل ویڈیوآج ندیم عباس لونے والا کے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا گیا۔ ندیم عباس لونے والا نے بتایاکہ اس گانے کی کمپوزیشن،میوزک اور شاعری ان کی اپنی ہے۔اس گانے کا میوزک رضوان اختر پاپا نے ترتیب دیا ہے جبکہ اس گانے میں ان کے ہمراہ معروف گلوکاروں ممتاز علی اور علی شیر نے بھی فیٹ گایا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ندیم عباس لونے والا نے کہاکہ اس گانے کی ڈائریکشن آصف محمود نے دی ہیں۔اس ویڈیو کو آج ان کے کے پرستاروں کے لئے ریلیز کیا جارہاہے جو ان کے لیئے عید کا تحفہ ہوگا۔ندیم عباس لونے والا نے مذید کہاکہ انہیں بہت خوشی ہے کہ ان کے ٹیزر کو سوشل میڈیا پر بے حد پذیرائی مل رہی ہے انہیں امید ہے کہ اس گانے کو بھی اسی طرح سراہا جائے گا۔

مزید :

کلچر -