نجیب خان کی شارٹ فلم ”بیٹی“مکمل، پوسٹ پروڈکشن کام جاری

  نجیب خان کی شارٹ فلم ”بیٹی“مکمل، پوسٹ پروڈکشن کام جاری

  

لاہور (فلم رپورٹر)ان دنوں ویب ٹی وی کیلئے بنائے جانے والے ڈراموں اور شارٹ فلموں کا طوفان آیا ہوا ہے سوشل میڈیا پر ریلیز کی جانے والی ڈائریکٹر نجیب خان کی شارٹ فلم ”بیٹی“مکمل ہوچکی ہے اور آج کل اس کا پوسٹ پروڈکشن کام ہورہاہے۔منفرد موضوع پر بنائی گئی اس فلم کی خاص بات اس کی کہانی ہے جس میں مقصدیت اور پیغام دونوں ہیں۔اس فلم کے نمایاں فنکاروں میں تبسم جی،محمد فہیم اعوان،زمان خان،مریم نوراور عبد الباسط چوہدری شامل ہیں۔

۔فلم کے ڈائریکٹرنجیب خان ایک ایک سین پر خصوصی محنت کی ہے۔”بیٹی“میں ایک اہم کردار ادا کرنے والے محمد فہیم اعوان نے ”پاکستان“کو بتایا کہ مجھے یقین ہے کہ ”بیٹی“ایک کامیاب فلم ثابت ہوگی۔دوسری جانب پاکستانی کمرشل فلموں کے ریکارڈ ساز بزنس نے فنکاروں کے ہی نہیں فلمسازوں کے بھی حوصلے بلند کردئیے۔روایتی فلموں کا خاتمہ کرکے ہم بین الاقوامی فلمیں بنانے لگے ہیں، چند برس قبل فلم وار کے کروڑ وں کے بز نس نے بھارتی فلمسازوں کی آنکھیں کھول دی تھیں، اب وہ پاکستان کو ایک بڑی مارکیٹ کے طور پر ٹریٹ کرنے لگے ہیں۔محمد فہیم اعوان کا کہنا ہے کہ مختصر دوارانیہ کی فلم ”بیٹی“میں مقصدیت اور پیغام دونوں ہیں فلم میں فنکاروں کی پرفارمنس شائقین کو متاثر کرے گی۔

مزید :

کلچر -