سٹوڈیوزکی ویرانیاں ختم ہونے والی ہیں،شیزہ بٹ

سٹوڈیوزکی ویرانیاں ختم ہونے والی ہیں،شیزہ بٹ

  

لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و پرفارمر شیزہ بٹ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے سٹوڈیوزکی ویرانیاں بہت جلد ختم ہونے والی ہیں،کیونکہ اس وقت چندایسے پروجیکٹس ہیں جوفلم انڈسٹری کی ویرانیاں دورکرنے میں اہم کرداراداکریں گے۔ شیزہ بٹ نے کہا کہ میں اپنی پسندکے مطابق جاندارسکرپٹ والی فلموں میں ہی کام کررہی ہوں،انہوں نے کہا کہ کسی بھی فلم میں کام کرنے کے حوالے سے میں اپنے کردارکے متعلق بہت سوچ بچارکرتی ہوں،اور اگر کردارمجھے پسندآجائے توپھرہی فلم میں کام کرنے کی حامی بھرتی ہوں۔انہوں نے مزیدکہا کہ میں نے جوبھی اب تک نام کمایا ہے وہ انتھک محنت اور اپنے کام سے مخلص ہونے کی وجہ سے کمایا ہے او ر مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رکھوں گی۔

مزید :

کلچر -