ماڈل بازاروں میں سبزیاں سرکاری نرخ پر فروخت، آٹا تاحال غائب

ماڈل بازاروں میں سبزیاں سرکاری نرخ پر فروخت، آٹا تاحال غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور اپنے نمائندے سے) ڈپٹی کمشنر لاہور اور اسٹنٹ کمشنرز کی مانٹرننگ پالیسی اور ایس اوپی کام کر گئے۔ عید سے قبل ماڈل بازار میں سبزیوں کی فروخت ریٹ لسٹ کے مطابق کی جانے لگی جبکہ ہربنس پورہ ماڈل بازار میں آٹا 4 ہفتے گزار جانے کے بعد بھی غائب چینی 70 روپے کلو پر فروخت کی جاتی رہی۔ تفصیلات کے مطابق عوام الناس کو عید پر خصوصی ریلیف کیلے اقدامات کر لیے گئے عید سے قبل ماڈل بازاروں میں سبزیاں کی ریٹ ڈی سی ریٹ سے بھی کم کر دئیے گئے۔روزنامہ پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے سروے کے مطابق پیاز کی سرکاری قیمت 33 روپے کلو مقرر جبکہ سٹال پر 31 روپے پر مہیا کیا جارہا ہے ٹماٹر سرکاری قیمت 76 روپے کلو مقرر،سہولت سٹال پر71لہسن دیسی سرکاری قیمت 180 روپے کلو مقرر،سہولت سٹال پر 210 روپے فی کلوادرک سرکاری قیمت 385 روپے کلو مقرر، سہولت سٹال پر 380 فروخت. سبز مرچ قیمت 100 روپے کلو مقرر،،سہولت سٹال پر 94لیموں کی قیمت 95 روپے کلو سمیت دیگر اشیاء بھی سرکاری ریٹ پر فروخت ہوتے رہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ چیزیں ریٹ لسٹ کے مطابق مل رہی ہے جبکہ آٹا نہیں مل رہا اور چینی صرف 2 کلو ہی مل رہی ہے۔ جبکہ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ آٹا حکومت کی طرف سے ہی نہیں مل رہا ہم کوشش کر رہے ہیں۔
شہریوں نے کرونا ایس او پیز کا خیال رکھا ماسک اور سماجی فاصلے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے بھی عمل درامد کرایا گیا۔