عمران خان پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے عملی طور پر کوشاں ہیں‘ حبیب اورکزئی

  عمران خان پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے عملی طور پر کوشاں ہیں‘ حبیب ...

  

لاہور(پ ر)انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی صدر حبیب اورکزئی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پارٹی کے منشور کے مطابق پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے عملی طور پر کوشاں ہیں،وزیر اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم اپنے عزم اور ولولے سے موجودہ چیلنجز سے نبرد آزما ہے اور انشااللہ عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ کی جانب سے ونگ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں انصاف ویلفیئر ونگ کی اب تک کی کارکردگی، آئندہ کے منصوبوں اور حکمت عملی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جس میں عہدیداروں نے اپنی تجاویز بھی دیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -