شایداپوزیشن کو ملک سے زیادہ اپنی سیاست عزیز ہے،شفیق ر ضا قادری

شایداپوزیشن کو ملک سے زیادہ اپنی سیاست عزیز ہے،شفیق ر ضا قادری

  

لاہور(پ ر)انجمن شہر یان لاہورکے چیئرمین شفیق ر ضا قادری نے کہاکہ شاید اپوزیشن کو ملک سے زیادہ اپنی سیاست عزیز ہے، عمران خان نیک نیتی اور بھرپور جذبے کے ساتھ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں، اپوزیشن کو حکومت کی کامیابی سے اپنا سیاسی مستقبل تاریک ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ انہو ں نے کہاہے کہ حکومت کو آئے ہوئے ابھی دو سال کا عرصہ ہوا ہے لیکن کرپشن کے رسیا سابق حکمران ملک اور حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہو گئے ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کے مشکل حالات میں مالی معاونت خوش آئند ہے،انشا اللہ وہ دن آئے گا جب حکومت کی کامیاب پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان اپنے پاں پر کھڑا ہوگا اور اسے کسی قرضے اور امداد کی ضرورت نہیں رہے گی۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی والے جتنا چاہے مضبوط اتحاد قائم کر لیں انہیں ملک و قوم کی لوٹی ہوئی ایک ایک پائی کا نہ صرف حساب دینا ہوگا بلکہ اسے واپس بھی کرنا ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -