قومی شاہراؤں کو اوورلوڈنگ کی تباہ کاریوں سے بچایا جائے

قومی شاہراؤں کو اوورلوڈنگ کی تباہ کاریوں سے بچایا جائے

  

لاہور(پ ر)آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری محمد اظہرقادری نے کہاہے کہ کراچی سے اوور لوڈڈ گاڑیاں کیسے پنجاب میں داخل ہو رہی ہیں، قومی شاہراہوں کو اوور لوڈنگ کے ناسور سے تباہ ہونے سے بچانا اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ ا ن خیالا ت کااظہارانہو ں نے سینیئرنائب صدر یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹ الائنس پاکستان امداد حسین نقوی و دیگر ٹر انسپور ٹرز رہنما ؤ ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے کہاکہ آئی جی موٹروے جو پنجاب میں سختی کر رہے ہیں یہی سختی کراچی سے نکلتے وقت کیوں نہی کی جاتی۔ فی الفور کراچی سے اوور لوڈڈ گاڑیوں کو روڈ پر آنے سے روکنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

انہو ں نے کہاکہ جرائم ہمیشہ سختی کرنے سے ہی ختم ہوتے ہیں،جرمانے کرنے سے نہیں۔

آپ ملک اور قوم کے مفاد میں لوڈنگ پوائنٹ پر ایکسل لوڈ کے مطابق مال لوڈ کرنے اور ایکسل لوڈ سے ز یادہ وزن لوڈ کرنے والی گاڑیوں کے ساتھ فیکٹریوں اور گودام مالکان کے خلاف بھی کاروائی کرنے کی ٹھوس پالیسی بنائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -