دو سا لو ں میں نیازی نے خو شحال ملک کو بھکاری بنا دیا، سلیم ر ضا
لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ دو سا لو ں میں نیازی نے خو شحال ملک کو بھکاری بنا دیا،پچا س لا کھ گھر، ایک کروڑ نوکر یاں، آ ئی ایم ایف قر ضوں پر خو د کشی کی با توں کاآ ج قوم جوا ب مانگ رہی ہے،خو شحا ل ملک کو کنگا ل، بیرون ملک سے بھیک، کشمیر مودی کو دینا نیازی حکومت کے کارنامے ہیں۔
اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ 2018کے الیکشن سے چند ماہ پہلے میاں محمد نواز شریف اور مریم نوازکوجھوٹے کیسز میں سزا سنائی گئی،پاکستان مسلم لیگ کے کچھ رہنما نااہل کیے گئے اسکے باوجود ووٹ چورحکومت نہ چل سکی، لیگی رہنما ؤ ں نے حکومتی نااہلی کو بے نقاب کرنا شروع کیا توا س سے توجہ ہٹانے کیلئے سلیکٹڈ حکومت نے لیگی رہنماں کو سیاسی انتقام کانشانہ بناناشروع کردیا۔ انہوں نے کہاکہ نیازی حکومت اپنے انتقام کیلئے اداروں کو استعمال کررہی ہے اپوز یشن جماعتو ں کے لیڈروں پر بنائے جانے والے مقدمات جھو ٹے ثا بت ہورہے ہیں۔پی ٹی آئی دو سا لہ کارکرگی کا جوا ب دینے کی بجائے بد تمیزی اور الزام تراشی کی سیا ست کررہی ہے۔نیازی حکومت اپنی دو سا لہ کارکر دگی عوام کو بتائے۔