مادر وطن پر نثار ہونے والے سپوت دھرتی کا عزاز ہیں،راؤعابد علی واجد

  مادر وطن پر نثار ہونے والے سپوت دھرتی کا عزاز ہیں،راؤعابد علی واجد

  

لاہور(پ ر)سابقہ آزاد امیدوار پی پی 183 را وعابد علی واجدنے کہاہے کہ مادر وطن پر نثار ہونے والے سپوت دھرتی کا عزاز ہیں،دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو فوری شکنجے میں لایا جائے، تربت میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے لانس نائیک جاوید کریم قوم کے ہیروں ہیں۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ پاکستان کے چپے چپے پر دن رات پہرہ دینے والوں کو قوم سلام کرتی ہے۔

، ملک کی سرحدوں کے اندر غیروں کے آلہ کار کسی نرمی کے حقدار نہیں،دشمن پاکستان کے عوام اور افواج کے درمیان ایک خلیج بنانا چاہتا ہے۔ اس مقصد کے لیے وہ مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے لیکن اسے منہ کی کھانی پڑے گی۔ قوم کو دفاع وطن کے لیے پاک فوج پر بھرپور اعتماد حاصل ہے اور قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -