پنجاب حکومت کے خلاف مخالفین کی قیاس آرائیاں محض پروپیگنڈہ ہے

  پنجاب حکومت کے خلاف مخالفین کی قیاس آرائیاں محض پروپیگنڈہ ہے

  

لاہور(سٹی رپورٹر) الخدمت گروپ مین شاہ عالم مارکیٹ کے صدر ملک سلیم نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے خلاف مخالفین کی قیاس آرائیاں محض پروپیگنڈہ ہے جس میں حقیقت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی خاندانی بادشاہت نے ملک کو اندھیروں میں دھکیلا، بحران اور محرومیاں دیں۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں میرٹ کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی کا شفاف اور عملی نظام متعارف کروایا ہے۔

جنوبی پنجاب کی محرومیاں مٹانے کیلئے پی ٹی آئی حکومت کمر بستہ ہے۔ ہسپتال، تعلیمی ادارے اور بنیادی انفراسٹرکچر کی فراہمی سے جنوبی پنجاب کے عوام کو آسانی اور سہولت میسر آئے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -