ڈبلیو ایم سی نے 5 عارضی ڈمپ سائٹس بنانے کا کام شروع کر دیا، ترجمان

      ڈبلیو ایم سی نے 5 عارضی ڈمپ سائٹس بنانے کا کام شروع کر دیا، ترجمان

  

لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عید الااضحی سے قبل شہر میں 5 عارضی ڈمپ سائٹس بنانے کا کام شروع کردیا گیا جہاں عید الااضحی پر اکٹھی ہونے والی آلائشوں کو ماحول دوست انداز میں تلف کیا جائے گا۔ عارضی ڈمپ سائٹس سگیاں، محمود بوٹی، ٹبہ، لکھوڈیر، سندر میں قائم کی جائینگی۔مزید ڈمپ سائٹس پر کام کرنے والی تمام مشینری میں ٹریکرز نصب کردئے گئے ہیں جس سے گاڑیوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول دینا محکمے کی اولین ترجیح ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -