لاک ڈاؤن اور کاروباری بندشوں نے تاجروں کو ذہنی مریض بنادیا

  لاک ڈاؤن اور کاروباری بندشوں نے تاجروں کو ذہنی مریض بنادیا

  

لاہور(سٹی رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر گروپ کے چیئرمین وقار احمد میاں نے حکومت کی طرف سے مارکیٹیں بند کرنے کے ممکنہ فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن اور کاروباری بندشوں نے تاجروں کو ذہنی مریض بنادیا ہے۔ کروڑوں روپے انویسٹ کرکے ملک میں کاروبار کرنے والے تاجر اس صورت حال پر شدید پریشانی سے گزررہے ہیں۔ حکومت کی مسائل کے حل میں غیر سنجیدگی کی روش ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ثابت ہورہی ہے۔

حکومت عیدالاضحی سے قبل کسی بھی لاک ڈاون اور کاروباری بندشوں کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرے۔ تاجر گزشتہ چار ماہ سے حکومت کی غیر دانشمندانہ پالیسیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ عید کے دنوں میں تاجروں کو مخصوص اوقات کار کی بجائے 24گھنٹے کام کرنے کی اجازت دی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -