چوہدری تنویر خان میو ڈپٹی کو آرڈینیٹر نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی لاہور مقرر

  چوہدری تنویر خان میو ڈپٹی کو آرڈینیٹر نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی لاہور مقرر

  

لاہور (پ ر)پاکستا ن تحریک انصاف کے سینئرمرکزی رہنما چوہدری تنویر خان میو ڈپٹی کو آرڈینیٹر نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی لاہور مقرر باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔پارٹی رہنماؤں نے چوہدری تنویر خان میو کو نئی ذمہ داری ملنے پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے پھولوں کے گلدستے پیش کیے،مبارکباد دی اور نیک ر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع چوہدری تنویر خان میو نے رہنماؤں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ذمہ دار ی دینے پر وزیراعظم عمران خان اور پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ اپنی پوری ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سر انجام دوں گا، عوام کی خدمت میرا مقصد ہے، معاشرے کو منشیات سے پاک کرکے دم لیں گے اور ایسے عناصر کا خاتمہ کیا جائے گا، عوام کی خدمت ہی پی ٹی آئی اور وزیراعظم عمران خان کاوژن ہے اس کے لیے حکومت دن رات ملک وقو م کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -