ایپکا کا 29جولائی کو وزیراعظم ہاؤس سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا فیصلہ

ایپکا کا 29جولائی کو وزیراعظم ہاؤس سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا فیصلہ

  

لاہور(سٹی رپورٹر)29 جولائی کو لاہور میں سرکاری ملازمین کے ساتھ تفریق کے خاتمہ اور تنخواہوں 150 فیصد اضافہ کیلئے زمان پارک وزیراعظم ہاؤس کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) پاکستان کے مرکزی صدر حاجی محمد ارشاد چودھری نے گزشتہ روز احتجاجی شرکاء اور بعد میں ایک ہنگامی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ایپکا پاکستان اور ملک بھر کے سرکاری ملازمین کی 43 نمائیدہ تنظیموں نے متفقہ طور پر آئی ایم ایف کے دباؤ پر بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنے،ہر قسم کی تفریق کے خاتمہ، پنشن اور سالانہ انکریمنٹ کا تحفظ، گروپ انشورنس کا نوٹیفکیشن،نجکاری کے خاتمہ،ہر ملازم کے روزگار کے تحفظ،بیوروکریسی کی طرح 150 فیصد تنخواہوں میں اضافہ اور پی ٹی ڈی سی، سٹیل مل کے برطرف کئے گئے ملازمین کی بحالی کیلئے آل پاکستان ایمپلائیز لیبر تحریک کے قیام اور مشترکہ جدوجہد کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے ایپکا کے جاری شدہ احتجاجی شیڈول ہر بدھ کو احتجاج اور پاکستان ریلوے مزدور اتحاد کے 5 اگست کو ملک گیر ریلوے پہیہ جام کی مکمل حمائیت کا اعلان کیاگیا۔مطالبات منظور نہ ہوئے تو 14 اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -