نیب نہیں (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی کر پشن ختم ہوگی، ڈاکٹر سیمی بخاری

  نیب نہیں (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی کر پشن ختم ہوگی، ڈاکٹر سیمی بخاری

  

لاہور(پ ر) تحر یک انصاف کی ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا ہے کہ نیب نہیں (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی کر پشن ختم ہوگی۔عید کے بعد بھی اپوزیشن کو ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا۔

اور عمرا ن خان ہی 2023تک ملک کے وزیر اعظم رہیں گے۔ یاتی انتخابات میں بھی انشا اللہ تحر یک انصاف ہی کامیاب ہوگی اور مخالفین کو شکست کا سامنا کر نا پڑ یگا۔ اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا کہ جب بھی ملک میں شفاف احتساب کی بات ہوتی ہے (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت انکے حواری شور مچانا شروع کر دیتے ہیں۔

مگر ان کی تمام کوشش اور عزائم ناکام ہوں گے اور تحر یک انصاف کی حکومت نہ صرف آئینی مدت پوری کر یگی بلکہ ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو بھی انصاف کے کٹہرے میں آنا پڑ یگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -