پنجاب حکومت کا آبپاشی کیلئے سولر سسٹم کی تنصیب پر 50فیصد سبسڈ ی کا اعلان

پنجاب حکومت کا آبپاشی کیلئے سولر سسٹم کی تنصیب پر 50فیصد سبسڈ ی کا اعلان

  

لاہور(این این آئی)وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کی سرپرستی میں حکومت نے 3 ارب 68 کروڑ روپے کی لاگت سے 20 ہزار ایکڑ رقبے پر ڈرپ،سپرنکلر نظام آبپاشی کے لیے سولر سسٹم کی تنصیب پر 50 فیصد سبسڈی دینے کا اعلان کر دیا۔ صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال نے کہا کہ منصوبے سے ڈیزل، پانی اور بجلی کی بچت ہوگی، پیداواری اخراجات میں کمی ہوگی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ سب سے اہم بات جو کپاس کی کاشت کا بارانی علاقوں میں تجربہ کر رہے ہیں وہاں غیر ہموار زمینوں کے لیے یہ موزوں ترین ٹیکنالوجی ہے۔ کاشتکار مزید معلومات و رہنمائی کے لیے 17000-0800 پر بھی رہنمائی اور معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ محکمہ زراعت کے شعبہ اصلاح آبپاشی کی ویب سائٹ http://ofwm.agripunjab.gov.pk سے معلومات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔

سبسڈی کا اعلان

مزید :

صفحہ آخر -