5اگست کو پاکستانی و کشمیری قو م ملکر بھارت کیخلاف یوم سیاہ منائے گی: فاروق حیدر

5اگست کو پاکستانی و کشمیری قو م ملکر بھارت کیخلاف یوم سیاہ منائے گی: فاروق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ 5 اگست کو پوری پاکستانی و کشمیری قوم بھارت کے اقدامات کے خلاف یوم سیاہ منا کر دنیا پر واضح کریگی کہ کشمیری بھارت کے کسی اقدام کو تسلیم نہیں کرتے اور بھارت کے غاصبانہ اور جارحانہ اقدامات کے خلاف پوری قوم ایک ہے،مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام اکیلے نہیں ہیں پاکستان، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام ان کی پشت پر ہیں۔سینٹ کے چیئرمین نے بتایا ہے کہ 5 اگست کو سینٹ کا خصوصی اجلاس مظفرآباد میں ہو گا جس کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام سے اظہار یکجہتی ہے،یہ اجلاس مسئلہ کشمیر کے تناظر میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔اپنے ایک انٹرویو میں راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ مودی حکومت کی جانب سے انٹرنیشنل صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں داخلے کی اجازت نہ دینا خود ہندوستانی حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے۔ہم نے انٹرنیشنل میڈیا کے صحافیوں کو کنٹرول لائن کے دورے کی اجازت دی اور کہا کہ جہاں جانا چاہیں جا سکتے ہیں۔ نریندر مودی کے 5 اگست کے بعد اقدامات نے نام نہاد ہندوستانی جمہوریت کے دعوے کو بے نقاب کر دیا۔مودی ہزاروں گرفتارنوجوانوں کے لیے خصوصی حراستی مراکز قائم کررہا ہے۔5 اگست کے بعد مقبوضہ کشمیر ایک انسانی جیل ہے جس کا بیرونی دنیا سے کوئی رابطہ نہیں۔کشمیری عوام کو اپنی مرضی کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے۔علاوہ ازیں وزیرا عظم راجہ محمد فاروق حیدرخان سے وزیر چوہدری شہزاد محمود نے ملاقات کی اور حلقہ میں جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں وزیر اعظم کو بریف کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے آزاد خطہ کی تعمیر و ترقی کو ترجیحات میں رکھ کر اس کے لیے بھرپور محنت کی۔ ہمارے دور میں لگائے گے ترقیاتی منصوبہ جات زمین پر نظر آرہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے پہلے دو سالوں میں انفراسٹرکچر بالخصوص بین الاضلاعی شاہرات کی تعمیر نو اور اپ گریڈیشن کی۔ جس کے بعد دیگر شاہرات کو ری کنڈیشن اور نئی سڑکیں تعمیر کی گئی۔
فاروق حیدر

مزید :

صفحہ آخر -