آئندہ ماہ پنجاب میں بارشوں سے نچلے درجے کا سیلاب آسکتا ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ ماہ پنجاب میں بارشوں سے نچلے درجے کا سیلاب آسکتا ہے، محکمہ موسمیات

  

لاہور (آن لائن)لاہور سمیت پنجاب بھر میں اگست کے مہینے میں بارشوں کی وجہ سے نچلے درجے کا سیلاب آسکتا ہے،۔ترجمان محکمہ مو سمیات اختر محمود کا کہنا ہے کہ اگست میں داخل ہونیوالے سسٹم میں بارشیں زیادہ ہونگی،ابھی سیلاب کی وارننگ نہیں بلکہ الرٹ جاری کیا گیا ہے،تاہم اگست میں سیلاب کے بارے میں صورتحال مزید واضح ہو جائیگی، مون سون کا سلسلہ عموماً ستمبر کے وسط تک ختم ہو جاتا ہے تاہم کبھی کبھار یہ ستمبر کے آخر تک بھی چلا جاتا ہے۔ذرائع کے مطابق شہر کے تمام نالوں کا سروے کیا گیا جس میں کئی ایسے تھے جن میں گندگی کے ڈھیر ہونے کی نشاندہی ہوئی، سپیشل برانچ نے رپورٹ میں لکھا کہ شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات ہیں، مون سون شروع ہوگیا لیکن نالوں کی صفائی نہیں ہوئی، نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث برسات میں نالے اوور فلو ہونے کا خدشہ ہے۔

پنجاب سی

مزید :

صفحہ آخر -