سیف سٹی کیمرے ناکام ہو گئے، دہشتگرد، ڈکیت آزاد پھر رہے ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ

    سیف سٹی کیمرے ناکام ہو گئے، دہشتگرد، ڈکیت آزاد پھر رہے ہیں،اسلام آباد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ دہشتگرد، ڈکیت اور ریاست مخالف عناصر دارالحکومت میں کھلے پھر رہے ہیں،اربوں روپے سے لگے سیف سٹی کیمروں سے بھی کوئی مدد نہیں مل رہی۔ ہائی کورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا کہ ستائیس سالہ الیکٹریکل انجینئر سلمان فاروق اکتوبر 2019 سے اغوا ہے، سلمان فاروق کے والد نے بیٹے کی بازیابی کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے، دہشتگرد، ڈکیت اور ریاست مخالف عناصر دارالحکومت میں کھلے پھر رہے ہیں۔ فیصلے میں کہاگیاکہ اغوا ہونے والے کی کسی ریاست مخالف سرگرمی کی بھی کوئی رپورٹ پیش نہیں کی گئی، وزارت دفاع کے ماتحت اداروں نے کنفرم کیا کہ مغوی ان کے پاس نہیں، وزارت داخلہ سے بھی معلومات مانگی گئیں لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا، اربوں روپے سے لگے سیف سٹی کیمروں سے بھی کوئی مدد نہیں مل رہی۔تحریری حکمنامہ کے مطابق پولیس مشتبہ گاڑیوں کا سراغ لگانے میں بھی ناکام رہی، جے آئی ٹی نے معاملے پر سربمہر رپورٹ جمع کرائی۔ فیصلے میں کہاگیاکہ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق مغوی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اٹھایا اور وہ اسے پیش کرنے کو تیار نہیں،کسی بھی ادارے نے مغوی کو بازیاب کروا کر پیش نہیں کیا،ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کے علاوہ اب اور کوئی راستہ نہیں۔
کیمرے ناکام

مزید :

صفحہ آخر -